آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈ آئی پی ایل میں بڑی مشکل میں پھنس گئے

یہ واقعہ 12 اپریل کو رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا


اسپورٹس ڈیسک April 14, 2026

آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹم ڈیوڈ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشکل میں پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹم ڈیوڈ کو انڈین پریمیئر لیگ کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر 25 فیصد میچ فیس جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ 12 اپریل کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔

ٹم ڈیوڈ پر آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کا الزام تھا، جو امپائر کے حکم کو نظر انداز کرنے سے متعلق ہے۔

پہلی خلاف ورزی 18 ویں اوور کے دوران ہوئی جب ٹم نے گیند بدلنے کے بعد فوری طور پر گیند امپائر کو نہ دی بلکہ گیند کو چیک کیا۔

Tim David fined for breaching code of conduct; Hardik Pandya penalised for  slow over-rateدوسری خلاف ورزی آخری اوور میں ہوئی جب وہ دوبارہ امپائر کے حکم کی پیروی نہیں کر سکے، جس کے نتیجے میں غیر تعمیل کے دو واقعات بن گئے۔

ٹم ڈیوڈ نے جرم کا اعتراف کیا اور میچ ریفری کی جانب سے عائد کی جانے والی سزا قبول کرلی۔

دوسری جانب ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کو سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔