کراچی:
کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران گرم دن ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔
شہر میں سمندری ہوائیں فعال رہے گی تاہم مغربی سمت سے بھی ہوائیں چل سکتی ہے جبکہ نمی کا تناسب 25 سے 26 فیصد ہونے کے سبب گرمی غیر معمولی طور پر شدت اختیار نہیں کرے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے باقی شہروں میں موسم گرم و خشک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔