آشا بھوسلے کی موت کی وجہ کیا بنی؟ ڈاکٹرز نے انکشاف کر دیا

آشا بھوسلے حال ہی میں سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی شادی میں نظر آئی تھیں


اسپورٹس ڈیسک April 14, 2026

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال نے نہ صرف موسیقی کی دنیا کو سوگوار کر دیا بلکہ ایک سنہری دور کے خاتمے کا احساس بھی جگا دیا۔

12 اپریل 2026 کو ان کے انتقال کی خبر سامنے آئی، جس نے مداحوں کو غم میں مبتلا کر دیا۔ وہ حال ہی میں ارجن ٹنڈولکر کی شادی میں نظر آئی تھیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر پراتیت سمدانی نے بتایا کہ آشا بھوسلے طویل علالت کے باعث ملٹی آرگن فیلئر کا شکار ہوئیں جو ان کی موت کی وجہ بنا۔

رپورٹس کے مطابق 92 سالہ گلوکارہ کو 11 اپریل کی شام ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں سینے کے انفیکشن اور شدید تھکن کے باعث داخل کیا گیا تھا۔

ان کی پوتی زنائی بھوسلے نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

بعد ازاں ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔