سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق کیس میں سابق صدر کیخلاف تاحال انکوائری مکمل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کونسی ٹرانزیکشن پکڑی ہے اور کیا شواہد حاصل کیے ہیں؟ قانون کے مطابق جب سابق صدر کو استثنیٰ حاصل ہے تو پھر انکوائری کیوں جاری ہے؟۔
عدالت نے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک سے حاصل آمدنی اکاؤنٹ میں آتی ہے جو استعمال نہیں کرسکتے، خاندان کے 6 اکاؤنٹ بند کیے گئے ہیں جس کے باعث روز مرہ اخراجات کے لئے بھی رقم نہیں نکال سکتے۔