حکومت کا پیک آورز کے دوران 2 کمپنیوں کیلیے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

ستی بجلی پیدا کرنے کے باعث وہاں کے صارفین کو بے جا تکلیف میں نہیں ڈالا جارہا، ترجمان وزارت توانائی


ضیغم نقوی April 14, 2026
فوٹو: فائل

وزارت توانائی نے بجلی کے زیادہ طلب والے وقت میں جیسکو اور کے الیکٹرک کیلیے روزانہ 2 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاور ڈویژن نے پیک اورز ریلف سٹریٹیجی کے حوالے سے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے حیسکو اور کے الیکڑک میں سوا دوگھنٹے کی لوڈمنیجمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزارت توانائی کے مطابق جنوب میں متبادل ذرائع سے سستی بجلی کا ریلیف عوام کو منتقل کیاجائے گا جبکہ  دونوں ڈسکوز میں لوڈمنیجمنٹ نہ کرنے کی وجہ فرنس آئل پرکم انحصار ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ ملک کے جنوب میں دیگر ذرائع سے پیدا ہونےوالی وافر سستی بجلی موجود ہے اور سستی بجلی دونوں ڈسکوز کے اندر ہی استعمال ہورہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سستی بجلی پیدا کرنے کے باعث جیسکو اور کے الیکٹرک کے صارفین کو بے جا تکلیف میں نہیں ڈالا جارہا جبکہ دیگر جگہوں پر مغرب کے بعد روزانہ 2 گھنٹے 15 منٹ لوڈ شیڈنگ ہوگی۔