کراچی:
شہر قائد میں مومن آباد پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے الفتح کالونی اورنگی ٹاؤن سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد فضل کمال کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام محمد عباسی ولد محمد فضل بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔