اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا دو گھنٹے طویل طبی معائنہ

سرکاری و نجی اسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا


اسٹاف رپورٹر April 15, 2026
فوٹو: فائل

راولپنڈی:

اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا دو گھنٹے تک طبی معائنہ ہوا، انہوں نے آنکھوں کے مسائل کے حوالے سے شکایت کی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری و نجی اسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل 3 رکنی ٹیم نے بشریٰ بی بی کی آںکھوں کا معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق ٹیم میں الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی، پمز کے  ڈاکٹر محمد عارف اور ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹر آفاق شامل تھے۔

طبی معائنہ دو گھنٹے تک جیل اسپتال میں جاری رہا، میڈیکل ٹیم نظر اور آنکھوں کی چیکنگ کے لیے جدید آلات ساتھ لائی تھی، میڈیکل ٹیم کو اڈیالہ جیل اسپتال کے طبی عملے کی بھی معاونت حاصل تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے آنکھوں کے لیے قطرے تجویز کیے ہیں، چیک اپ مکمل ہونے پر ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔