پی ایس ایل: بابر کی فارم میں واپسی پر سلمان نصیر نے نظر اتار دی، ویڈیو وائرل

بابر اعظم 301 رنز کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں


اسپورٹس ڈیسک April 16, 2026

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

بابر کی شاندار اننگز کے بعد پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بابر اعظم کی نظر اتار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم گزشتہ تین سالوں سے خراب فارم کے باعث تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں تاہم رواں پی ایس ایل میں وہ اپنی فارم کو بہت حد تک بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

وہ 301 رنز کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔