ان کی خونیں تاریخ گواہ ہے، ہمیں دہشتگرد کہنے والے خود دہشتگرد ہیں؛ ایرانی صدر

اسکولوں، اسپتالوں، میٹرنیٹی ہومز اور شہری انفرااسٹریکچر کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد ہیں، صدر مسعود پزیشکیان


ویب ڈیسک April 16, 2026
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی سے دستبردار ہوسکتا ہے

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ اصل دہشت گرد وہ ہیں جو جب چاہیں، جہاں چاہیں کسی کو بھی قتل کردیتے ہیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ہمیں دہشت گرد کرنے والے خود سب سے بڑے دہشت گرد ہیں جو کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتے۔

صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ دہشت گرد وہ ہیں جو اسکولوں، اسپتالوں اور شہری انفرااسٹریکچر کو نشانہ بناتے ہیں اور جب چاہیں جہاں چاہیں کسی کو بھی قتل کردیتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہی اصل دہشت گرد ہیں جو میٹرنیٹی ہومز تک کو نشانہ بناتے ہیں۔ انسانی حقوق، جنگ کے اصولوں اور عالمی قوانین کو نہیں مانتے۔

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے مزید کہا کہ اب وہی لوگ اسٹیج کھڑے ہوکر انسانیت اور بنیادی حقوق کے لیکچرز دے رہے ہیں۔ یہ شرمناک ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے 28 فروری سے جاری ایران پر حملوں میں لڑکیوں کا ایک پرائمری اسکولوں بھی تباہ ہوگیا تھا جس میں درجنوں طالبات شہید ہوگئی تھیں۔