آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 چیمپئن شپ: پاکستان کو فائنل میں شکست

پاکستان فائنل میں کامیابی حاصل نہ کر سکا تاہم عمدہ کھیل کی بدولت اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا


ذوالفقار بیگ April 17, 2026

پاکستان کو میں آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی اور بھارت کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔

سخت مقابلے کے باوجود پاکستان فائنل میں کامیابی حاصل نہ کر سکا تاہم پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل کی بدولت ٹیم نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران غیر معمولی مہارت، عزم اور ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور فائنل تک رسائی کے لیے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

ان کی مستقل کارکردگی ملک میں جونیئر ٹینس کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر، سیکریٹری جنرل اور پوری انتظامیہ نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی اسی جذبے کے ساتھ بہترین کارکردگی جاری رکھیں۔