کراچی: ملیر رضا موبائل مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے رضا موبائل مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ مظہر ولد جان محمد کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص نے اپنا نام 22 سالہ حمید عالم ولد گل زادہ بتایا۔
ایس ایچ او ملیر سٹی انسپکٹر ریاض بھٹو نے بتایا کہ جاں بحق و زخمی ہونے والے قائد آباد کے رہائشی ہیں، پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش پولیس کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔
متوفی کی لاش غسل و کفن کے کے لیے چھیپا سردخانے منتقل کی گئی، پولیس نے حادثے کے ذمے دار ٹریلر کے ڈرائیور کو موقع پر موجود شہریوں کی مدد سے گرفتار کرکے ٹریلر کو قبضے میں لے لیا۔