راشد خان کو کن دو ممالک کی جانب سے شہریت کی پیشکش ہوئی؟

راشد خان نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی سب زیادہ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں


اسپورٹس ڈیسک April 20, 2026

افغانستان کے کپتان راشد خان نے ملک کی خاطر دو ممالک کی جانب سے شہریت کی پیشکش ٹھکرا دی۔

نئی کتاب ’راشد خان: فرام اسٹریٹس ٹو اسٹارڈم‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ راشد خان کو بھارت اور آسٹریلیا کی جانب سے شہریت اور نمائندگی کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں نے انکار کر دیا۔

کتاب کے مصنف محمد ہاند جعفر کے مطابق راشد خان نے واضح طور پر کہا کہ اگر وہ افغانستان کے لیے نہیں کھیل سکتے تو کسی اور ملک کی نمائندگی بھی نہیں کریں گے۔

راشد خان نے خاص طور پر 2023 آئی پی ایل سیزن کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بھارتی کرکٹ عہدیدار نے انہیں بھارت میں رہائش، دستاویزات اور کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ مسترد کر دیا۔

راشد خان نے مزید بتایا کہ انہیں اسی طرح کی پیشکش آسٹریلیا سے بھی ہوچکی ہے لیکن انہوں نے صاف الفاظ میں انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ راشد خان نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی سب زیادہ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔