پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں راولپنڈیز کے بعد ایک اور ٹیم پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور قلندرز کے ہاتھوں اہم میچ میں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 میچز میں سے 3 میں فتح حاصل کرسکی ہے اور اب اس کا آخری میچ محض رسمی کارروائی ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ نئی شامل ہونے والی فرنچائز راولپنڈیز محمد رضوان کی قیادت میں مسلسل آٹھ میچز میں ناکامی کا شکار ہوچکی ہے۔
پشاور زلمی 15، ملتان سلطانز 12، اسلام آباد یونائیٹڈ 9، لاہور قلندرز 8، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، حیدرآباد کنگزمین اور کراچی کنگز 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتھ بالترتیب پہلی سے ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔