کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے چالاک مدعی کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی مسرور احمد جتوئی کے مطابق چالاک مدعی شہر کے تین تھانوں میں درج مقدمات میں مفرور نکلا۔
گرفتار ملزم نے اتحاد ٹاؤن تھانے میں نقد رقم، موبائل فون اور کاغذات گن پوائنٹ پرچھینے جانے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرایا تھا مگر دوران تفتیش مدعی کے جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ مدعی شہریوں سے فراڈ اور خورد برد کے تین مقدمات میں مفرور نکلا۔
ملزم کامران خان ولد محمد عمران کے خلاف ماڈل کالونی، تھانہ شارع فیصل اورگزری تھانے میں مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزم کو ماڈل کالونی تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا۔