پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 32 ویں میچ میں پشاور زلمی نے 183 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
زلمی کی جانب سے کوشل مینڈس 80 اور فرحان یوسف 58 رنز کی ناٹ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 25، جیمز ونس 16 اور ایرون ہارڈی 5 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ، عباس آفریدی اور حسن علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
جیسن روئے (85) اور اعظم خان (35) کی جارحانہ اننگز کی بدولت کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
ریزا ہینڈرکس 13، سلمان آغا اور خوشدل شاہ 12، 12، کپتان ڈیوڈ وارنر 11، عباس آفریدی 6 جبکہ شاہد عزیز اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے 4 جبکہ سفیان مقیم، افتخار احمد اور آرون ہارڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔