لاہور میں خالو کی 10 سالہ بھانجی سے زیادتی

سمن آباد کے علاقے میں ملزم اعجاز سالی کے گھر آکر 10 سالہ بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم گرفتار


سید مشرف شاہ April 22, 2026
ملزم پولیس کی حراست میں ہے

لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم اعجاز کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اعجاز اپنی سالی کے گھر آیا اور کھانا کھانے کا مطالبہ کر کے رُک گیا، سالی نے اعجاز کو کہا میں ایک گھر میں کام کر کے واپسی پر کھانا بنا دیتی ہوں۔

پولیس کے مطابق سالی کسی کے گھر کام کرنے چلی گئی ملزم اعجاز نے باقی چھوٹے بچوں کو دہی لینے بھیج دیا، جسم کے بھوکے اوباش ملزم اعجاز نے موقع پا کر 10 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کر دی۔

ملزم اعجاز سالی اور بچوں کے گھر  آنے سے پہلے وہاں سے فرار ہو گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزم کے خلاف بچی کے والد مہر دین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے بعد اُسے فوری گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بروقت کاررروائی کرنے پر ایس ایچ او سمن آباد اعتزاز سرویا اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچیوں سے جنسی زیادتی کرنے والے اوباش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔