پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 34ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ ڈیوون کونوے 40، کرس گرین 29 اور مارک چیمپین 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔
راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر، ڈین فوریسٹر اور سعد مسعود نے 2، 2 جبکہ آصف آفریدی، نسیم شاہ اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں نئی شامل ہونے والی راولپنڈیز کی ٹیم اب تک ایک بھی فتح حاصل نہیں کرسکی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔