پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم راولپنڈیز نے ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے وفد نے یونٹ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل مہارت کو سراہا۔
دورے کے دوران وفد نے ایس ایس یو کے طریقۂ کار اور سہولیات کا مشاہدہ کیا۔
انہوں نے سیکیورٹی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے یونٹ کی لگن اور مؤثر حکمتِ عملی کو سراہا۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس یو کو جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مسلسل تربیتی پروگرامز اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے یونٹ کی آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات بڑے اسپورٹس ایونٹس کے دوران کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
کمانڈنٹ ایس ایس یو، عامر خان نیازی نے وفد کو یونٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اور وفد کو شعبوں کی کارکردگی اور فنکشنز کے متعلق بریفننگ دی۔
دورے کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایس ایس یو کی انڈور فائرنگ رینج میں عملی شوٹنگ مشقوں میں بھی حصہ لیا۔