فاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پیٹرول مزید مہنگا کیا گیا ہے البتہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی شرح صفر ہی برقرار رکھی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پرعائد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرول پر عائد ڈیولپمنٹ لیوی 80.61 روپے سے بڑھا کر 107.38روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی شرح صفر برقرار رکھی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ ایچ او بی سی پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 305.37 روپے، مٹی کے تیل پر 20.36 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 15.84 اور فرنس آئل پر 77روپے فی لیٹر ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ اگر پیٹرول پر لیوی نہیں بڑھائی جاتی تو پیٹرول کی بھی سابق قیمت برقرار رکھی جاسکتی تھی۔
واضح رہے کہ حکومت نے اگلے ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، جس کے پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 393روپے 33 پیسے اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 380 روپے 19 پیسے ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیرِ پیٹرولیم نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ علاقائی کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافہ ہو رہا ہے، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دباؤ اور عالمی شراکت داروں سے معاہدوں کی وجہ سے حکومت کو تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ منتقل کرنے کے لیے اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں۔