پاک فضائیہ نے حال ہی میں بھارت کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا جب کہ پاکستان سے جے-10 طیاروں نے رافیل سمیت بھارتی جنگی طیاروں کے پرخچے اُڑا دیئے تھے۔
امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ حال ہی میں ہونے والی اس جنگ میں پاک فضائیہ نے چین کی طیارہ ساز کمپنی کے جہاز استعمال کیے تھے۔
پاک فضائیہ نے گزشتہ برس دسمبر میں چینی کمپنی کے سنگل انجن ملٹی رول J-10 لڑاکا طیارے بھارت کی جنگ کے دوران استعمال کیے تھے اور رافیل سمیت بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔
جس کے بعد سے چینی طیارہ ساز کمپنی ’’اے وی آئی سی چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن‘‘ کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں فروخت تقریباً دوگنی ہوگئی۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال چینی طیارہ ساز کمپنی کی آمدنی 16 فیصد بڑھ کر 11 ارب ڈالرز رہی جبکہ منافع 6.5 فیصد بڑھا۔ یہ اس کمپنی کی تاریخ کا بلند ترین منافع ہے۔