ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل وگیس کی قیمتیں فوراً کم ہوجائیں گی؛ صدر ٹرمپ

ایران نے میرے کہنے پر 8 خوبصورت خواتین کو پھانسی نہیں دی، امریکی صدر


ویب ڈیسک April 30, 2026
ایران کیساتھ مذاکرات اور سفارتی کوششوں کو میڈیا سے دور رکھیں گے؛ وائٹ ہاؤس

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے تناظر میں کہا کہ موجودہ صورتحال کو بعض لوگ جنگ بھی قرار دے رہے ہیں۔

تاہم ان کے بقول امریکا کی معیشت اس کے باوجود مضبوط ہے اور اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے جب کہ ایران کی معیشت تباہی کا شکا ہے کیوں کہ ناکہ بندی کے باعث پیسے نہیں کما پارہا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی 90 فیصد راکٹ بنانے والی فیکٹریاں تباہ کردیں ہیں۔ ان کی بحریہ اور فضائیہ کو ختم کردیا اور ڈرون اور میزائل بنانے کی صلاحیت بھی کم ہوگئی کئی میزائل بھی تباہ کردیئے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ جون میں ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کردیا تھا اور اب ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ وہ معاہدہ بھی کرنا چاہتا ہے لیکن مذاکرات پر قیادت کے اندر اختلافات ہیں۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ اگرچہ وہ فوری طور پر جنگ دوبارہ شروع کرنے کے حق میں نہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر یہ آپشن موجود ہے۔

ان کے مطابق حالات کے بارے میں مکمل آگاہی صرف چند لوگوں کو ہے اس لیے مذاکرات کی پیش رفت کے بارے میں زیادہ تفصیل سامنے نہیں آ رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے توانائی کی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع ختم ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں ایران کی فیفا ورلڈکپ میں شرکت پر کوئی اعتراض نہیں، جو اس سال شمالی امریکا میں منعقد ہوگا۔

مزید برآں، انہوں نے یورپ میں امریکی فوجی موجودگی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ اٹلی اور اسپین سے امریکی فوج کے ممکنہ انخلا پر غور کیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے مار گرائے گئے تھے اور وزیراعظم شہباز شریف نے مجھ سے کہا کہ آپ نے 3 سے 5 کروڑ جانیں بچائیں۔

انھوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ایران نے میرے کہنے پر 8 خوبصورت خواتین کو پھانسی نہیں دی۔ اس سے قبل ایران 42 ہزار مظاہرین کی جان لے چکا تھا۔