کراچی: گاڑی روکنے پر خاتون پولیس افسر کا بیٹا آپے سے باہر، اہلکاروں سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل

رپورٹس کے مطابق ایک خاتون پولیس افسر کے بیٹے کو جب اسنیپ چیکنگ پر روکا گیا تو وہ مشتعل ہوگیا



کراچی ڈیفنس میں اسنیپ چیکنگ کےدوران گاڑی روکنے پرخاتون پولیس افسرکا بیٹا آپے سےباہرہوگیا،خاتون پولیس افسرکے بیٹے نے اسنیپ چیکنگ پرمامورپولیس افسرکا گریبان پکڑلیا ساتھ گالیاں بھی بکتا رہا واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ کو واقعے کی فوری اورجامع تحقیقات کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز7ایکسٹیشن میں اسنیپ چیکنگ کےدوران گاڑی روکنے پر خاتون پولیس افسرکابیٹا آپے سےباہرہوگیا۔

خاتون پولیس افسر کے بیٹے نے اسنیپ چیکنگ پرمامورپولیس افسر کا گریبان پکڑلیا ساتھ گالیاں بھی بکتا رہا طاقت کے نشے میں چور خاتون پولیس افسر کے بیٹے نے مبینہ طور پر گاڑی پر پولیس لائٹس اورپولیس کی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔

اسنیپ چیکنگ پرمامورپولیس نےروکا تو خاتون پولیس افسرکے بیٹے نے بدکلامی کی خاتون پولیس افسرکےبیٹے نے سب انسپیکٹر کا گریبان پکڑا اورمغلظات بھی بکتارہا۔

خاتون افسر کے بیٹے کی گاڑی میں دو پرائیوٹ گارڈ بھی موجود تھے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں خاتون افسر کے بیٹے کو پولیس افسرسےجھگڑا کرتے دیکھاجسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے گاڑی پرجعلی نمبر پلیٹ لگانے کا ذکرکیا گیا۔

پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے وائرل ویڈیو کا  فوری نوٹس لے لیا ہے ڈی آئی جی ساؤتھ کی جانب سے ایس ایس پی ساؤتھ کو واقعے کی فوری اور جامع تحقیقات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔