گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ نے کمپنی کے زیر ملکیت پیٹرول پمپوں پر 24 گھنٹوں میں اب تک کی سب سے زیادہ حجم میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی ہے۔
یہ ریکارڈ فروخت صارفین کی جانب سے GO پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور تسلسل کے ساتھ سروس کی فراہمی اور مربوط کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
GO کے ترجمان کے مطابق یہ سنگ میل صارفین کی طرف سے ہم پر اعتماد اور ہماری ٹیموں کی لگن اور عزم کا اظہار ہے۔ ہم اپنے صارفین کو اسی تسلسل اور توجہ کے ساتھ خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ قابل اعتماد اور اعلیٰ ترین آپریشنل معیارات کی پاسداری کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے۔
گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ ( GO) کسٹمر سروس ، بہترین آپریشنل کارکردگی اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو ترجیح دیتی رہے گی اورمارکیٹ میں اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط بنائے گی۔
کمپنی مروجہ ریگولیٹری ہدایات کی مکمل پاسداری کرتی ہے اور شفاف اور ذمہ دارانہ انداز میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کاروبار جاری رکھے گی۔
کمپنی فیول کی بلاتعطل سپلائی جاری رکھنے اور کاروباری دیانت داری کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔