کراچی: ایف ٹی سی پل کے نیچے آگ لگنے سے متعدد موٹر سائیکلیں جل گئیں

پُل کے نیچے منشیات کے عادی افراد کا ٹھکانہ ہے، اہلِ علاقہ



کراچی:

کراچی: ایف ٹی سی پل کے نیچے آگ لگنے سے متعدد موٹر سائیکلیں جل گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ پل کے نیچے منشیات کے عادی افراد کا ٹھکانہ ہے۔

مقامی افراد کے مطابق آگ ممکنہ طور پر منشیات کے استعمال یا کسی چیز کو جلانے کے باعث لگی، جو پہلے جھاڑیوں میں بھڑکی اور بعد میں موٹر سائیکلوں تک پھیل گئی۔