آپریشن بنیان المرصوص کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر 7 مئی 2026 کو پشاور کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
تقریب میں کنسرٹ، خصوصی پرفارمنسز، آتش بازی ، فاتح پی ایس ایل پشاور زلمی کی ٹیم سے ملاقات اور دیگر تفریحی سرگرمیاں ہوں گی۔
شرکاء کو پشاور زلمی کے اسٹار کھلاڑیوں سے ملنے اور تصاویر بنانے کا خصوصی موقع فراہم کیا جائے گا۔
قومی نغمے، جشنِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی سرگرمیاں اور شاندار لائٹ شو بھی پروگرام کا حصہ ہوں گے۔
شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
شرکاء کے لیے فوڈ اسٹالز اور فیملی انٹرٹینمنٹ زون بھی دستیاب ہوگا جبکہ خواتین اور فیملیز کے لیے الگ انکلوژر ہوں گے۔
اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہے، تاہم شناختی کارڈ ہمراہ لے کر آنا ہوگا۔