کراچی؛ حب نہر میں نہاتے ہوئے 2 نو عمر لڑکے ڈوب کر جاں بحق

جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی فوری طور پر شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے، ایس ایچ او



کراچی:

منگھوپیر حب نہر میں نہاتے ہوئے دو نو عمر لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہوئے، دونوں جاں بحق نو عمر لڑکوں کی فوری شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کے علاقے میں حب نہر میں نہاتے ہوئے 2 نوعمر لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں نو عمر لڑکوں کی لاشیں حب نہر سے نکالنے کے بعد قریبی تھانے منتقل کر دی گئیں۔

ایس ایچ او منگھوپیر خان محمد کے مطابق جاں بحق ہونے والے نو عمر لڑکوں کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان ہیں اور فوری طور پر ان کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نو عمر لڑکوں کی لاشیں واٹر کارپوریشن کے سب اسٹیشن کے قریب نہر سے ملی ہیں، نہر سے پانی شہر کی جانب جا رہا ہے، نو عمر لڑکے اسی مقام پر نہاتے ہوئے ڈوبے یا حب نہر میں کسی اور مقام پر نہاتے ہوئے ڈوبے اس بات کی فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔

پولیس نے جاں بحق نو عمر لڑکوں کے ورثا کو تلاش کر رہی ہے تاکہ مزید معلومات مل سکیں۔