تمام توجہ اداکاری پر ہے ہدایتکاری کا کوئی ارادہ نہیں رانی مکھرجی

آئندہ آنے والی نئی فلم یش راج فلمز بینر کے علاوہ ہوگی، اداکارہ


APP August 20, 2014
آئندہ آنے والی نئی فلم یش راج فلمز بینر کے علاوہ ہوگی، اداکارہ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ ہدایتکاری کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں۔

اپنے بیان میں رانی مکھر جی نے کہا کہ ڈائریکشن یا پروڈیکشن کے شعبے میں قدم رکھنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں اور میں نے اپنی تمام تر توجہ اپنی اداکاری پر مرکوز کی ہوئی ہے۔ رانی مکھر جی نے کہا کہ ان کی آئندہ آنے والی نئی فلم یش راج فلمز بینر کے علاوہ ہوگی۔ واضح رہے کہ رانی مکھر جی اپنی نئی فلم ''مردانی'' کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ 22 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مقبول خبریں