پاکستان کی پہلی نیوز فلم ویب سائٹ متعارف کرادی گئی

فلم مینیا ڈاٹ کام پر فلمی خبروں کے علاوہ اب تک کی فلموں کا ریکارڈ ہے، مقصود احمد


Showbiz Reporter August 20, 2014
فلم مینیا ڈاٹ کام پر فلمی خبروں کے علاوہ اب تک کی فلموں کا ریکارڈ ہے، مقصود احمد فوٹو: فائل

پاکستان فلم انڈسٹری کو سہارا دینے اور اس کی پروموشن کے لیے پاکستان کی پہلی مکمل نیوز فلم ویب سائٹ متعارف کرادی گئی ہے۔

اس پر فلمی خبروں کے ساتھ تصاویر اور وڈیوز بھی فراہم کی گئی ہیں۔ فلم مینیا ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے نامی سائٹ پر پاکستان کی فلم انڈسٹری کے بارے میں معلومات کا ایک گراں قدر خزانہ دستیاب ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے مقصود احمد نے اس ویب سائٹ کو تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی ویب سائٹ ہے جس پرانیس سو سنتالیس سے لے کر اب تک کی تمام فلموں کا ریکارڈ موجود ہے۔ اداکاروں کے ساتھ گلوگاروں کے بارے میں پروفائل بھی ترتیب دیے گئے ہیں۔ جب کہ وفات پاجانے والے فن کاروں کے حوالے سے الگ سے پروفائل تیار کیے گئے ہیں۔

اس ویب سائٹ پر نئے اور پرانے گانوں کا مکمل ریکارڈ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔نئی فلموں کی تشہیر کے ساتھ بہت سی معلومات کو ہر روز اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس ویب سائٹ سے بہتر پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ اور موجودہ حالات کے بارے میں کہیں سے معلومات نہیں مل سکیں گی۔یہ ویب سائٹ انگلش زبان میں ہے جس کو اگلے مرحلے میں اردو زبان میں بھی تبدیل کیا جائے گا۔

مقبول خبریں