حکومت سندھ نےعید الاضحیٰ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وقت سے پہلے 20 مئی کو جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ 27 یا 28 مئی 2026 کو ہوگی تاہم حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام مسلم سرکاری ملازمین کو مئی کی تنخواہ الاؤنسز اور پنشن 20 مئی تک جاری کی جائے گی۔
محکمہ خزانہ سندھ نے قبل از وقت تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے اور تنخواہوں کی جلد ادائیگی کا فیصلہ عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔