کراچی میں صحافی ولی بابر قتل کیس کا ملزم ملیر جیل سے فرار ہوگیا

پولیس کے مطابق قیدی کے فرار کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے



ڈسٹرکٹ جیل ملیرسے قتل اوراغوامیں ملوث ملزم کےفرار ہونے کے واقعےکامقدمہ غلفت لا پروائی کی دفعات کے تحت جیل کےعملےکے خلاف درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ملیرسے قتل اوراغوا میں ملوث ملزم سید طاہرنوید عرف پولکا ولد سید ریاض الدین کےفرار ہونے کے واقعے کامقدمہ الزام نمبر 26/909 بجرم دفعہ 223،34/224 کے تحت شاہ لطیف ٹاوٓٔن تھانےمیں اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل وحید حسین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ہفتے کوڈسٹرکٹ جیل ملیر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی تھی تقریب کے اختتام کے بعد جیل کی بیرک نمبرتین سرکل ایک میں قیدیوں کی گنتی کی گئی توملزم طاہر نوید غائب تھا۔

مقدمے میں بیٹ انچارج محسن علی میو،ہیڈ کانسٹیبل اشرف،پولیس کانسٹیبل نوراحمد بلواورماڑی کیپ کیپرعزیزمغل کو نامزد کیا گیا۔

ملزم سید طاہرنوید کوجوہرآباد انوسٹیگیشن پولیس نے گرفتارکیا تھاملزم کی ستائیس اپریل کوجیل کسڈی کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم طاہر نوید عرف پولکا صحافی ولی بابر کیس میں بھی گرفتارہوکرجیل گیا تھاملزم ولی بابر قتل کیس میں بری ہوگیا تھا۔