بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں اے این ایف کی سزا میں اضافے کی درخواست منظور

ہائیکورٹ میں کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں این ایف کی سزا میں اضافے کی درخواست کی سماعت ہوئی


کورٹ رپورٹر May 11, 2026

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں اے این ایف کی سزا میں اضافے کی درخواست منظور کرلی۔

ہائیکورٹ میں کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں این ایف کی سزا میں اضافے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ٹرائل کورٹ نے منصفانہ ٹرائل کا موقع نہیں فراہم کیا۔

پراسیسکیوٹر اے این ایف نے موقف اپنایا کہ ملزم شہباز نے رضا کارانہ طور پر جرم کا اعتراف کیا۔ عدالت مے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ کے مطابق ملزم کے اعتراف جرم میں دباؤ یا غلط فہمی کا عنصر نہیں۔ ملزم منشیات کو بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

بین الاقوامی نوعیت کے جرائم کی سخت اور عبرتناک سزا ضروری ہے۔ ٹرائل کورٹ نے جرم کی سنگینی کے باوجود غیر ضروری نرمی برتی۔

عدالت نے اے این ایف کی سزا میں اضافے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم شہباز کی سزا 7 برس سے بڑھا کر 10 برس کردی۔