فیس بک پر ہاتھی دانت کی خرید و فروخت؛ کروڑوں روپوں کی ریکارڈ کھیپ پکڑی گئی

250 کلو وزنی ہاتھ کے دانت اور ان سے بنی اشیا کی کھیپ پکڑلی جس کی مالیت 3 لاکھ ڈالر بنتی ہے


ویب ڈیسک May 11, 2026
تھائی لینڈ میں ہاتھی دانت اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام؛ 9 افراد گرفتار

تھائی لینڈ پولیس نے گزشتہ دس برسوں کے دوران اسمگل شدہ ہاتھی دانت کی سب سے بڑی کھیپ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 9 کارندوں کو حراست میں بھی لے لیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک پر افریقی ہاتھیوں کے نادر و نایاب دانت فروخت کرنے کی جا رہی ہیں۔

جس پر تھائی لینڈ کے اینٹی وائلڈ لائف ٹریفکنگ حکام نے 7 مختلف صوبوں میں مخبروں کا جال بچھا دیا اور ہاتھی کے دانتوں کا آرڈر بھی دیدیا۔ 

تھائی پولیس نے ٹھوس شواہد ملنے پر افریقی ہاتھیوں کے دانتوں کی فروخت کی تشہیر کے لیے فیس بک پر پرائیوٹ گروپ چلانے والے 9 تھائی شہریوں کو گرفتار کرلیا اور 250 کلو وزنی ہاتھ کے دانت کی کھیپ پکڑلی جس کی مالیت 3 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ ہاتھی دانت افریقا سے بحری جہاز کے ذریعے اسمگل کرکے تھائی لینڈ لائے گئے تھے۔ جس میں ہاتھی دانت کے ٹکڑے، تسبیح کے دانے، زیورات اور چاقوؤں کے دستے شامل ہیں۔

خیال رہے کہ تھائی لینڈ کے قانون کے تحت ہاتھی دانت کی اسمگلنگ کی سزا 10 سال قید اور 10 لاکھ بھات جرمانہ ہیں۔