سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 41 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا



کراچی:

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 41ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 701ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 4ہزار 100روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4لاکھ 92ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 516روپے بڑھ کر 4لاکھ 22ہزار 206روپے کی سطح پر آگئی۔

علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت 395 روپے کے اضافے سے 8ہزار 906 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 339روپے کے اضافے سے 7ہزار 637روپے کی سطح پر آگئی۔