ایوان صدر میں عسکری اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی خدمات کے اعتراف میں فوجی افسران اور جوانوں کو ایوارڈز سے نوازا۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کو ستارہ بسالت سے نوازا جبکہ اُن کا ایوارڈ اْن کے اہلخانہ نے وصول کیا۔
وطن پر قربان ہونے والے سپاہی ثوبان مجید بلوچ شہید کو ستارہ بسالت، سپاہی اسرار محمد کو غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ستارہ بسالت دیا گیا۔
بے مثال کارکردگی پر ایئر مارشل کاشف قمر، غیر معمولی خدمات پر ایئر مارشل عامر شہزاد اور میجرجنرل محمد شاہد ابڑو کوقومی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ میجر جنرل سبطین رفیق کو شاندار خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا۔
ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک ، میجرجنرل ملک مقبول رضا، ایئروائس مارشل شاہد منصور جہانگیری، ایئروائس مارشل خالد محمود، میجرجنرل اعجاز احمد کو شاندارقومی خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری ایوارڈ دیا گیا۔
ریئر ایڈمرل رضوان صادق، میجرجنرل ملک محمد شہزاد، میجرجنرل عامر اشفاق کیانی، ایئروائس مارشل طاہر محمود، میجرجنرل قیصر سلیمان، میجرجنرل عمرنسیم اور میجرجنرل لقمان حفیظ کو غیرمعمولی خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔