کراچی، سپرہائی وے پر بے قابو ٹریلر پولیس موبائل پر چڑھ دوڑا، 2 اہلکار شہید

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہوگئی



کراچی:

شہر قائد میں سپرہائی وے پر چکوال پمپ کے قریب ہولناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ٹریلر پولیس موبائل پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو ہوگئے۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ دونوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد سپر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں۔

جہاں سے جاں بحق ہونے والے ایک اہلکار کی لاش کو گڈاپ سٹی تھانے منتقل کر دیا گیا۔