مغربی ہواؤں کے سسٹم کی آمد، کراچی میں 3روز کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

آج اور کل شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے


آفتاب خان May 18, 2026

کراچی:

ملک میں بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم کل داخل ہوگا جس کو مدنظر رکھتے کراچی میں آئندہ 3 روز کے لیے موسم کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آج اور کل شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ 3روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ نمی کا تناسب 65 فیصد تک تجاوز کرنے کے نتیجے میں گرمی زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔