غیر یقینی جغرافیائی و معاشی حالات، سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک بار پھر 68 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 480 ڈالر کی سطح پر آگئی



کراچی:

غیر یقینی جغرافیائی و معاشی حالات کے باعث قیمتی دھاتوں کی مارکیٹوں میں بھی اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک بار پھر 68 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 480 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 6ہزار 800روپے کی کمی سے 4لاکھ 70ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 5ہزار 830روپے کی کمی سے 4لاکھ 03ہزار 259روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 25سینٹس کی کمی سے 74ڈالر 90 سینٹس کی سطح پر آگئی۔

کمی کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 125روپے کی کمی سے 7ہزار 974روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 107روپے کی کمی سے 6ہزار 836روپے کی سطح پر آگئی۔