کراچی:
منگھو پیر سلطان آباد کی رہائشی خاتون پراسرار طور پر گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد تقویٰ مسجد کے قریب گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں پراسرار طور پر ڈوب کر ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق والی خاتون کی شناخت 40 سالہ رومانہ زوجہ حق نواز کے نام سے کی گئی، ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے۔
پولیس واقعے کی تحقیقات کرنے جاں بحق ہونے والی خاتون کے گھر پہنچ گئی تاہم گھر والے کچھ بھی بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔