کراچی، گلستان جوہر بلاک 9 میں فائرنگ، ایک لڑکا جاں بحق، خاتون سمیت دو افراد زخمی

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جاں بحق اور زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا



کراچی:

شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 پہلوان گوٹھ B3 بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جاں بحق اور زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ شاہ زیب مغل ولد سعید خان کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں 59 سالہ حضرت بی بی زوجہ قمر گل اور 18 سالہ صادق ولد دین محمد شامل ہیں۔