کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمات کی سماعت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

عدالت نے ریمارکس دیے ملزمہ9دن سے جسمانی ریمانڈ پرتھی، مزید ریمانڈ کیوں چاہیے، خاتون ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ نہیں ہوتا


کورٹ رپورٹر May 22, 2026

کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمات کی سماعت کی اندرونیُ کہانی سامنے آگئئی جب کہ  اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی کے مطابق عدالت نے جیل حکام کو حکم دیا ہے کہ ملزمہ کو 25 مئی کو پیش کیا جائے۔

کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں سخت حفاظتی انتظامات میں ریمانڈ ختم ہونے پر کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے سندھ پولیس کی تفتیش مزید ریمانڈ کے لئے نا کافی قرار دیدیا۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی نے موقف دیا کہ ملزمہ کی اپنی لیبارٹری ہے۔ ملزمہ ہائی پروفائل ملزم ہے۔ ملزمہ کے نیٹ ورک توڑنے کے لئے ریمانڈ ضروری ہے۔ ملزمہ کے 850 رابطے منشیات فروشی کے حوالے سے سامنے آئے ہیں۔

وکلا صفائی میر ہدایت اللہ اور اسد اللہ جدون نے موقف دیا ملزمہ ایک خاتون ہیں ان کا ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا۔ ملزمہ 9 دن ریمانڈ میں رہی ہے، پولیس سے پوچھیں اس نے کیا کیا۔ ملزمہ کا منشیات کیس میں جسمانی ریمانڈ نہیں دیا سکتا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ 9 دن سے جسمانی ریمانڈ پرتھی مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیئے۔ خاتون ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ نہیں ہوتا۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ قتل، ڈکیتی اور سنگین مقدمات میں عورت کا جسمانی ریمانڈ ہوسکتا ہے۔

ملزمہ نے لاہور میں مینوفیکچرنگ یونٹ بنا رکھا ہے۔ مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مارنا ہے۔ لاہورمیں چھاپے کیلئے ڈی آئی جی کو خط لکھا ہے۔ وکلا صفائی مے موقف اپنایا کہ یہ سارا زبانی جمع خرچ ہے، کوئی یونٹ نہیں ہے۔

سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ملزمہ سے برآمد منشیات کی فرانزک رپورٹ وصولی کے بعد مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔ مقتول سے برآمد ہونے والی منشیات کی ڈبیا کی رپورٹ بھی آنا ہے۔ وکلا صفائی نے موقف دیا کہ تفتیشی افسران نے 9 دن کے ریمانڈ کی کوئی پیش رفت رپورٹ پیش نہیں کی۔

دوران سماعت سرکاری وکیل اور وکیل صفائی میں دلائل کے دوران تکرار بھی ہوئی۔ سرکاری وکیل کا ریمانڈ پر زور رہا۔

عدالت نے ریمارلس دیئے کہ جب  کوئی پروگریس رپورٹ نہیں ہے، تو جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔ ملزمہ کو عدالتی ریمانڈپر جیل بھیجا جاتاہے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی کے مطابق عدالت نے جیل حکام کو حکم دیا کہ ملزمہ کو 25 مئی کو دوبارہ پیش کیا جائے۔