ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ، 23 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ میزبان مالدیپ، بنگلادیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں


FILE Photo

ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے 23 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چار ملکی ایونٹ یکم سے دس جون تک کھیلا جائے گا جس میں شرکت کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم 30 مٸی کو مالدیپ روانہ ہوگی۔

ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ میزبان مالدیپ، بنگلادیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

قومی ٹیم پہلا میچ یکم جون کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 4 جون کو مالدیپ اور تیسرا میچ 7 جون کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل 10 جون کو کھیلا جائے گا۔

پاکستانی اسکواڈ:

ثاقب حنیف، یوسف بٹ، حسن علی، عبداللہ اقبال، محمد فضل، عبداللہ شاہ، عیسیٰ سلیمان، محب آفریدی، مامون موسیٰ، علی نیازی، حارث زیب، عادل نبی، راحص نبی، عالمگیر غازی، حیان خٹک، علی آغا، اوٹس خان، شائک دوست، عمر نواز، علی شاہ، علی خان، عبدالصمد ارشد، ہارون حامد