آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران اچھی کارگردگی نہ دکھانے پر شائقین کرکٹ شاداب خان اور شاہین آفریدی پر برس پڑے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ، شاداب خان کو اب ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردینا چاہیے، بطور کپتان شاہین آفریدی کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور عرفات منہاس نے آسٹریلیا کے خلاف کامیابی دلائی جبکہ شاہین اور شاداب صرف سفارش کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔
شائقین کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں سفارش کلچر بند ہونا چاہیے اور نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے۔