آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میتھیورینشا کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کوالٹی اسپنرز سامنے لایا ہے۔عرفات منہاس کے لیے اسپیشل دن تھا، ڈیبیو یادگار رہا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو کا کہنا تھا کہ برصغیر میں پچز سلو اور اسپنرز کےلیے سازگار ہوتی ہیں چند گیندیں کافی نیچے رہی تھیں، گیند بھی اسپن کافی ہوئی،ہم تیار تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا ایسی پچز پر کھیلنے کا موقع ملےگا، آسٹریلیا نے دورہ پاکستان پر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا، ایڈم زیمبا کو بیک اسپیزم تھا، امید ہے جلدٹھیک ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی خوبصورت شہرہے، کراؤڈ بہت پرجوش تھا اور پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہمارا تعلق بہت اچھا رہا ہے۔