پاکستان کے نوجوان بالر عرفات منہاس کا کہنا ہے کہ ڈیبیو میچ میں ٹیم کو جیت دلانے کی خوشی ہے جبکہ پاکستان کے ہزارویں ون ڈے میچ میں فتح نے خوشی کو دوبالا کر دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عرفات مہناس کا کہنا تھا کہ گرمی کافی تھی، اور پچ خشک ہونے کی وجہ سے اسپنرز کو مدد ملی۔کنڈیشنز اسپنرز کے لیے سازگار تھیں اسی لیے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا گیا۔
میرے والدین نے بہت سپورٹ کیا اور ان کے علاوہ بھی کئی لوگوں نے میرے کیریئر میں میری بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ڈیبیو پر دباؤ ضرور ہوتا ہے لیکن مجھے بالکل بھی پریشر محسوس نہیں ہوا۔انڈر19 ہو یا پی ایس ایل، میں نے کرکٹ کی ہر سطح پر اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کا متبادل نہیں بننا چاہتا، اپنی الگ شناخت قائم کرنا چاہتا ہوں، میں ٹیم کا مستقل رکن بننے کی خواہش رکھتا ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر عرفات منہاس آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ون ڈے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔