کراچی:
بلدیہ رشید آباد کے علاقے میں لوم فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کی مشینری اور دیگر سامان جل کر تباہ ہوگیا ۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ رشید آباد شیل پیٹرول پمپ کے قریب لوم فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں،جبکہ ریسکیو 1122 کا عملہ بھی ایک فائرٹرک اور ایمبولینسوں کے ہمراہ موقع پر پہنچا۔
ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق فائرفائٹرز نے 2 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم لوم فیکٹری کی تمام مشینوں سمیت دیگر سامان جل کر تباہ ہوگیا ۔
آتشزدگی کے نتیجے میں بھاری مالیت کی مشینری اور دیگر قیمتی سامان جل گیا ۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے ۔