آئی پی ایل: رنر اپ ٹیم گجرات ٹائنٹز کی بس میں آتشزدگی، کھلاڑی بال بال بچ گئے

ٹیم کے ارکان تقریباً ایک گھںٹے سے زائد تک سڑک کنارے انتظار کرتے رہے


اسپورٹس ڈیسک June 01, 2026

آئی پی ایل 2026 کے فائنل میں شکست کے بعد گجرات ٹائٹنز کی ٹیم ایک ممکنہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی رات اس وقت پیش آیا جب گجرات ٹائٹنز کے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف فائنل میں شکست کے بعد احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم سے اپنے ہوٹل واپس جا رہے تھے۔

راستے میں بس میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی اور اندر دھواں پھیلنا شروع ہوگیا۔

ڈرائیور نے سنگین صورتحال کو بھانپتے ہوئے گاڑی روک دی اور تمام کھلاڑیوں اور عملے کو فوری طور پر بس سے باہر نکال لیا گیا۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

ٹیم کے ارکان تقریباً ایک گھںٹے سے زائد تک سڑک کنارے انتظار کرتے رہے جس کے بعد متبادل بس کا انتظام کیا گیا اور انہیں بحفاظت ہوٹل پہنچا دیا گیا۔