لاہور میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پھر سے نافذ، پرانے اوقات کار بحال

مارکیٹیں،ریسٹورنٹس اور بازار رات 8 بجے بند ہوں گے اور اس کا اطلاق 30 جون تک ہوگا


اسٹاف رپورٹر June 01, 2026

لاہورمیں توانائی بچت مہم کے تحت مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ گزرنے کے بعد حکومتی احکامات کی روشنی میں انتظامیہ نے توانائی بچت کے تحت پرانے اوقات کار بحال کردیے۔

پرانے اوقات کے مطابق مارکیٹیں،ریسٹورنٹس اور بازار رات 8 بجے بند ہوں گے اور اس کا اطلاق 30 جون تک ہوگا۔

عید کے باعث یکم جون تک اوقات کارمیں نرمی کی گئی تھیں۔ 

پہلے کی طرح پیٹرول پمپس، فارمیسی بیکری کو استثنیٰ ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں دکانوں کےاوقات کارپر سختی سے عملدرآمد ہوگا اور خلاف ورزی پر مقدمات و جرمانے عائد کیے جائیں گے۔