آسٹریلوی ٹیم 28 سال بعد پاکستان میں ون ڈے سیریز جیتنے کے خواب دیکھنے لگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا تین ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں آج لاہور میں مدمقابل آئیں گے۔
آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں 1998 کے بعد سے کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتی ہے تاہم اس دوران 24 سال کا وقفہ بھی شامل ہے جب آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ ہی نہیں کھیلی۔
دوسری جانب پاکستان کو 2015 کے بعد اپنے ملک میں کسی بھی باہمی ون ڈے سیریز میں صرف ایک بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کو گزشتہ دو (ہوم اور اوے) سیریز میں پاکستان کے ہاتھوں 1-2 سے شکست ہوئی ہے تاہم اس مرتبہ پاکستان کے سینیئر بیٹرز کی خراب فارم آسٹریلیا کے لیے بہترین موقع ثابت ہوسکتی ہے۔
آسٹریلیا کے نیتھن ایلس حالیہ عرصے میں بابراعظم کے نمبر ون دشمن بن چکے ہیں۔ انہوں نے بابر اعظم کو اب تک صرف 5 ون ڈے میچز میں 3 بار آؤٹ کیا ہے، یہ کارکردگی انہیں ان چند بولرز میں شامل کرتی ہے جنہوں نے ایک ہی فارمیٹ میں بابر کو اتنی زیادہ بار آؤٹ کیا ہو۔