فرنچ اوپن، عالمی نمبر ایک سبالینکا شکست کے بعد دلبرداشتہ، ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی شنائیڈر اس سے قبل کسی گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل تک بھی نہیں پہنچ پائی تھیں


اسپورٹس ڈیسک June 04, 2026

فرنچ اوپن میں روس کی ڈیانا شنائیڈر نے عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سبالینکا نے پہلا سیٹ جیت کر اچھا آغاز کیا تاہم اس کے بعد شنائیڈر نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس اپنے نام کیے اور فیصلہ کن سیٹ میں حریف کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کر دیا۔

سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی شنائیڈر اس سے قبل کسی گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل تک بھی نہیں پہنچ پائی تھیں۔

شکست کے بعد عالمی نمبر ون سبالینکا جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے دلبرداشتہ ہوکر ٹینس چھوڑنے جیسے سخت خیالات کا اظہار بھی کیا۔

سبالینکا نے اعتراف کیا کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور ٹینس چھوڑنا چاہتی ہیں۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی ماجا چوالنسکا نے اینا کیلنسکایا کو اپ سیٹ شکست سے دو چار کیا۔

مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک نے برازیلین حریف جوآؤ فونسیکا کو اسٹریٹ سیٹ میں مات دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا۔