کراچی سیشن عدالت جنوبی نے انمول عرف پنکی کیخلاف گاڑدن تھانے میں منشیات کے مقدمے میں سہولتکاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
سیشن عدالت جنوبی کی عدالت کے روبرو انمول عرف پنکی کیخلاف گاڑدن تھانے میں منشیات کے مقدمے میں سہولتکاروں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ مقدمہ کا چالان ابھی تک کیوں پیش نہیں کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ تحقیقات مکمل نہیں ہوسکی ہیں جیسے مکمل ہونگی چالان پیش کردیا جائے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چالان عدم پیشی کی سبب ملزمان کی درخواست ضمانت التواء ہے۔
عدالت نے آئندہ ہفتے مقدمہ کا چالان لازمی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ضمانت پر فیصلہ آئندہ ہفتے تک موخر کردیا۔ ملزمان سہیل الرحمان اور ذیشان کی جانب سے ایک مقدمہ میں ضمانت دائر کی گئی ہے۔
وکیل صفائی نے موقف دیا تھا کہ ملزمان کا انمول عرف پنکی کا اس فعل سے کوئی تعلق نہیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ گارڈن میں مقدمہ درج ہے۔